مزاحیہ اداکارکپل شرما اپنی حرکتوں سے اب بھی باز نہ آئے

مزاحیہ اداکارکپل شرما اپنی حرکتوں سے اب بھی باز نہ آئے
 مزاحیہ اداکارکپل شرما اپنی حرکتوں سے اب بھی باز نہ آئے

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما نے ساتھی اداکار سنیل گروور کے ساتھ جہاز میں پیش آنے والے واقعہ کو مزاحیہ انداز میں پیش کر کے ایک بار پھر توجہ حاصل کر لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما اور سنیل گروور کا معاملہ ابھی پوری طرح سے ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ ایک بار پھر کپل توجہ کا مرکز بن گئے، حال ہی میں بھارتی نجی چینل پر نشر ہونے والے شو میں کپل نے 2 ماہ قبل پیش آنے والے جہاز کے واقعے کو مزاحیہ انداز میں دوبارہ عوام کے سامنے پیش کیا۔جہاز کے فرضی سیٹ پر موجود تمام اداکاروں نے جب کپل اور سنیل کی طرح آپس میں لڑنا شروع کیا تو ککو شردھا نے ایک کونے میں بیٹھے ہوئے کپل شرما سے کہا کہ آپ اٹھ کر لڑائی ختم کرنے کی کوشش کریں جس پر کپل نے جواب دیا میں آج کل فلائٹ میں نہیں بولتا۔کپل شرما کے اس جواب سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے دو ماہ قبل ساتھی اداکار سنیل گروور کے ساتھ جہاز میں کی جانے والی بد تمیزی پر صفائی دینے کی کوشش کی ہے۔شو میں موجود مہمان کرکٹر ہردیک پانڈے، شیکھر دھوان اور سریش رائنا نے کپل شرما کا جواب سن کر قہقہے لگانے شروع کر دئیے۔واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں آسٹریلیا سے واپس آتے ہوئے کپل شرما نے اپنے ساتھی اداکار سنیل گروور(گتھی) کے ساتھ بدتمیزی کی تھی اور ان پر ہاتھ اٹھایا تھا، جس کے بعد سنیل نے کپل شرما شو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کپل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد کپل شرما شو کی ریٹنگ میں مسلسل کمی آتی گئی اور اس کی مقبولیت کا گراف بھی نیچے آ گیا۔

مزید : کلچر