چینی وزیراعظم بدھ کو یورپی ممالک کے دورے پر روانہ ہونگے

چینی وزیراعظم بدھ کو یورپی ممالک کے دورے پر روانہ ہونگے

بیجنگ (آئی این پی )چین اور جرمنی کھلی معیشت ، آزاد تجارت،سرمایہ کاری ،عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے لئے مل کر کام کریں گے اور اس کے لئے مشترکہ آواز اٹھائیں گے۔یہ بات چین کے نائب وزیر خارجہ وانگ چاؤ نے چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ کے جرمنی ، یورپی یونین اور بلجیئم کے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں گذشتہ روز ایک پریس بریفنگ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی وزیر اعظم کا یہ دورہ جرمنی اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ سے جمعہ تک ہو رہا ہے۔

،اس دورے کے دوران وہ جرمن صدر فرینک والٹر کے علاوہ جرمن چانسلر سے بھی سالانہ ملاقات کریں گے ۔چینی وزیر اعظم اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل چین جرمنی انوویشن فورم کے موقع پربھی موجود ہوں گے۔نائب وزیر خارجہ کے مطابق چینی وزیر اعظم بلجیئم میں چین یورپی یونین رہنماؤں کے 19 ویں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک اور یورپی کمیشن کے صدر جین کلوڈجنکر بھی موجود ہوں گے ، فریقین اس موقع پر چین یورپی یونین تعلقات کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملا ت اور دیگر دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے ، چینی صدر برسلز میں کئی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے جن میں چین یورپی یونین بزنس کانفرنس ، چینی یورپی یونین انوویشن تعاون مذاکرات اور چین یورپی یونین سیاحت کے سال کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں ، چینی وزیر اعظم بلجیئم کے وزیراعظم چارلس مائیکل سے بھی ملاقات کریں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے بعض دستاویزات پر دستخط کریں گے ،چینی وزیراعظم کا یہ دورہ چین یورپی یونین تعلقات میں بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔

مزید : عالمی منظر