یوم تکبیر تاریخ کا ایک سنہری دن ہے، قیصرامین بٹ

یوم تکبیر تاریخ کا ایک سنہری دن ہے، قیصرامین بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما و وائس چیئرمین اے کیوخان ہسپتال، سابق ممبرصوبائی اسمبلی اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری کی رہائش گاہ 180راوی روڈ لاہور میں یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئرلیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ آج کا دن تاریخ کا ایک سنہری دن ہے جب ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے عالمی دباؤ کو ایک طرف رکھتے ہوئے پاکستان اور عوام کا سر فخر سے بلند کردیا، ہم آج کے دن اپنے محبو ب قائد میاں محمد نواز شریف اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت تمام محسنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہماری آنیوالی نسلیں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان و دیگر محب وطن سائنسدانوں کی احسان مندرہیں گی جنہوں نے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر طاقت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔

اس موقع پر سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ نے لیگی رہنما خواجہ طاہر ضیاء اور دیگر کارکنوں کے ساتھ یوم تکبیر کا کیک کاٹااور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔تقریب میں ملک انور، حاجی شکیل چن، حبیب میاں ، ملک فیصل ، شاہد بیگ سمیت دیگر بھی شریک تھے۔