پیپلز پارٹی ہی عوامی جماعت ہے،عدنان اصغر ہنجرا
لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق ڈپٹی سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے حقوق کو اولین ترجیح دی ہے ۔
اس طرح کے کاموں سے ہی عزت ہے اور بھٹو ازم کے ذریعے غریبوں بے سہارا اور پسے ہوئے طبقات کے لیے احسن اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یہ وقت لوگوں کو سہارا دینے کا ہے۔ سیاست چمکانے کا نہیں۔ پیپلز پارٹی آج بھی عوامی جماعت ہے جو عوامی طاقت پر ہی یقین رکھتی ہے۔ انشاء اللہ پاکستان کی 20کروڑ عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گے ۔
اُن کے دکھ درد میں برابر کے شریک رہے گئے پنجاب کے کسانوں ، مزدوروں، غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کے لیے کام کریں اور اُن کو اس مصیبت سے نکالیں۔ یہ وقت کسانوں کی آبادکاری کا وقت ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔