ریاستی ادارے طاقتور کی بدعنوانی کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں، راناعبدالسمیع

ریاستی ادارے طاقتور کی بدعنوانی کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں، راناعبدالسمیع

لاہور( پ ر) تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے کہا کہ عوام مہنگائی ، بے روزگاری ، بدامنی اور بدترین لوڈشیڈنگ کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے ہمارے ریاستی ، حکومتی ، انتظامی ادارے طاقتور کی کرپشن اور بدعنوانی کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں ایسے میں عوام قومی اداروں یا ریاست پر بھروسہ کیسے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی پاکستان کی بنیاد جمہوریت ، قانون کی بالا دستی اور منصفانہ و شفافیت پر مبنی حکمرانی کے نظام سے جڑی ہے مگر بدقسمتی سے عملی طور پر ہمارے سیاسی نظام میں موجود کرپٹ اور نااہل افراد ایسے نظام کو تقویت دے رہے ہیں جو سیاسی ، انتظامی اور قانونی اداروں کو مفلوج کر کے ذاتیات پر مبنی سیاست اور اپنے کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں جس سے امیر آدمی امیر تر اور غریب آدمی غریب تر ہو رہا ہے ۔ جبکہ ہمارے حکمران اپنی شاہانہ طرز حکومت ، اقرباپروری اور کرپشن چھوڑنے کو تیار نہیں۔

جبکہ ملکی معیشت بیرونی قرضوں میں دب چکی ہے ۔

ملک میں مسلسل بھارتی جارحیت اور غیر ملکی مداخلت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔اور ہمارے حکمران بھا ر ت نواز اور اس سے دوستی کی پینگیں بڑھنے کے ایجنڈے پر مسلسل عمل پیرا ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4