تیر ہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کیخلافیوتھ فورم فار کشمیر کا احتجاجی مظاہرہ

تیر ہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کیخلافیوتھ فورم فار کشمیر کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور( سٹی رپورٹر)یوتھ فورم فار کشمیرلاہور کے زیر اہتمام کشمیرمیں بھارتی دہشت گردی سے تیر ہ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف لاہورریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جس کی قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی ،جس میں سیاسی، سماجی ،سول سوسائٹی کے نوجوانوں نے شدید ترین گرمی اور روزہ کی حالت میں احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی،احتجاج کے دوران نریندر مودی کا پتلا اور بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری ہے، اور بھارتی مسلح افواج نے دہشت گردی اور درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم اور بے گناہ نہتے کشمیری عوام کا قتل عام شروع کر رکھا ہے ۔بھارتی فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کیا۔طارق احسان غوری نے کہا کہ بھارتی افواج تاریخ کی بد ترین حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

،افسوس کہ عالمی امن کے ٹھیکیداروں اور اقوام متحدہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں قتل و غارت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے جبر کے ذریعہ تحریک جدو جہد آزادی کشمیر کو رو کا نہیں جا سکتا اگر یہی صورتحال جاری رہی تو پوری کشمیری قوم اپنے حق خود ارادیت کیلئے سڑکوں پر نکل آئے گی اور کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ظلم و ستم کے سامنے ڈھال بن کر کھڑی ہو جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4