بائیکاٹ کا فیصلہ (ن) لیگ کے خلاف جائے گا‘ شیخ رشید

بائیکاٹ کا فیصلہ (ن) لیگ کے خلاف جائے گا‘ شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ (ن) لیگ کے خلاف جائے گا‘ حسین نواز نے اچھا کیا جو ضد نہیں کی‘ امید ہے (ن) لیگ قانونی تقاضے پورے کرے گی‘ جے آئی ٹی پر پہلے دن سے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حسین نواز نے اچھا کیا جو ضد نہیں کی۔ جے آئی ٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ (ن) لیگ کے خلاف جائے گا۔ (ن) لیگ نے اچھا اقدام اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے (ن) لیگ قانونی تقاضے پورے کرے گی۔ جے آئی ٹی پر پہلے دن سے اطمینان کا اظہار کیا تھا