تھانہ سحر و افطار کے دوران بجلی لوڈشیڈنگ بدستور جاری

تھانہ سحر و افطار کے دوران بجلی لوڈشیڈنگ بدستور جاری

تھانہ ( نمائندہ پاکستان ) حکومتی دعوے اور اعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے۔ رمضان المبارک میں بجلی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی نے حکومت قلعی کھول دی۔ یکم رمضان کو حکومتی اعلانات کی کھلم کھلا مذاق اُڑادیا گیا اور اعلانات اور ہدایات کے باوجود سحری افطاری اور تراویح کے اوقات میں حب معمول بجلی لوڈ شیدنگ بدستور جاری رہی۔ اور حکومتی اعلانات اور دعووں کو پس پشت ڈال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رمضان سے قبل مارکیٹ میں ٹماٹر 20 روپے کلو ملتا تھا جبکہ یکم رمضان کو یک دم 80 روپے کلو فروخت ہونے لگے۔ عوامی حلقوں نے رمضان المبارک کے بابارکت مہینے میں لوڈ شیڈنگ کم سے کم کرنے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول