رمضان آمد،چارسدہ میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے بات کرنے لگیں

رمضان آمد،چارسدہ میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے بات کرنے لگیں

چارسدہ(بیورو رپورٹ) رمضان المبار ک کے شروع ہوتے ہی صوبے کے دوسرے حصوں کی طرح چارسدہ میں بھی اشیاء خورنوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ۔گوشت ،چکن ،سبزی اور مشروبات کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ۔بازار میں غیر معیاری مشروبات کی بھرمار سمیت غیر معیاری گوشت اور کلیجی بھی سرعام فروخت ہو رہی ہے ۔عوام نے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک شروع ہوتے ہی صوبے کے دوسری حصوں کی طرح چارسدہ کے بازاروں میں بھی اشیاء خود نوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں ۔بعض منافع خوروں نے اشیاء خوردو نوش کی مصنوعی قلت بھی پیدا کر دی ہے ۔ماہ رمضان کے پہلے دن ہی بازار میں گوشت ،مرغی سمیت دوسرے اشیاء خورنوش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہے ۔چارسدہ کے تحصیل بازار سمیت دوسرے بازارو ں میں قصائیوں کی طرف سے صارفین کو غیر معیاری گوشت اور کلیجی کے فروخت کا انکشاف بھی ہو ا ہے جو ملک سے مختلف حصوں سے لاکر یہاں پر فروخت کیا جاتا ہے ۔دوسری طرف بازار میں غیر معیاری مشروبات اور اشیاء خورد نوش کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ۔تحصیل بازار میں معیاری کمپنیوں کے نام سے ملتے جلتے ناموں سے غیر معیاری مشروبات سستے داموں فروخت ہو رہی ہے جس سے مختلف قسم کی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ اس حوالے سے چارسدہ کے عوام نے ضلعی انتظامیہ سے روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں اشیاء خورنوش کی قیمتوں کا معائنہ کرنے اور بازار میں غیر معیاری اشیاء خود نوش کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول