پاکستان میں قانون کی حکمرانی ‘ جمہوریت مضبوط ہے‘ مسز شہناز سلیم

پاکستان میں قانون کی حکمرانی ‘ جمہوریت مضبوط ہے‘ مسز شہناز سلیم

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ، ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے آج پاکستان عالمی دنیا میں معاشی قوت بننے جا رہا ہے پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہے، سیاسی استحکام و جمہوریت مضبوط ہے جے آئی ٹی کے سامنے وزیر اعظم کے بیٹے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

حسین نواز کا پیش ہونا حکمرانوں کا قانون کی پاسداری پر پختہ یقین ہے، وفاقی بجٹ عوام دوست، ملکی ترقی کا سفر تیز سے تیز تر۔ قومی الیکشن میں اپنی کارکردگی پر عوام سے ووٹ لیں گے اور بھرپور کامیابی حاصل کر کے اقتدار کا تسلسل برقرار رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے انیسویں یوم تکبیر پر اپنی رہائش گاہ پر خواتین کے اجتماع اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مسز شہناز سلیم

مزید : ملتان صفحہ آخر