عوامی تحریک بجٹ اور حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرے گی

عوامی تحریک بجٹ اور حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرے گی

اسلام آباد(اے این این) پاکستان عوامی تحریک بجٹ اور حکومت کی چار سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرے گی۔ عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں حکومتی شاہ خرچیوں کو کم کرنے کا(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

اشارہ بھی نہیں دیا گیا ، بجٹ میں پرانے قرضے اتارنے کی بجائے نئے قرضے لے کر ملک چلانے کی پلاننگ دی گئی ہے ، عوام کی معاشی اور معاشرتی خوشحالی کے لیے بجٹ میں کوئی پالیسی نہیں دی گئی۔ ملک میں9کروڑ سے زیادہ لوگ بیروزگار ہیں ،ان کروڑوں افراد کی بیروزگاری کے خاتمے کے لیے اس نام نہاد بجٹ میں کوئی پلان نہیں دیا گیا اور نہ ہی کوئی بجٹ مختص کیا گیا ہے،بجٹ میں غربت کے خاتمے کے لیے جو رقم رکھی گئی اس سے غریبوں کا استحصال کیا گیا ہے ،حکومت کے 4سالہ دور اقتدار میں مہنگائی،لوڈ شیڈنگ،دہشتگردی، بیروزگاری،قتل وغارت گری،مایوسی کے سوا کسی چیز کا اضافہ نہیں ہوا، عوام کی فلاح وبہبود ،صحت،صاف پانی کے کسی بھی منصوبے پر حکمرانوں نے کوئی عملی کام نہیں کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر