وفاقی بجٹ میں عام آدمی کی فلاح کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا‘ احمد علی دریشک
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی )عوام دشمن وفاقی بجٹ میں عام آدمی کی فلاح کیلئے کچھ نہیں رکھا گیازرعی ٹیوب ویلوں کو سبسڈی نہیں دی گئی کسان دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا بوجھ بھی عام آدمی پر پڑے گا تخت لاہور نے وسیب کو ہمیشہ محروم رکھاسرائیکی وسیب کے لیے مختص ہونے والا بجٹ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
واپس لاہور چلا جارتا ہے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی سرداراحمد علی خان دریشک نے یونین کو نسل لاڈن میں پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے ضلعی صدر سید عامر مشہدی کی بیٹی کے رسم عقیقہ کی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرسید عامر مشہدی ،ملک محمد رمضان جڑھ،سردار اکبر خان ملکانی ،مقصود خان لغاری ،طارق خان،سردار ممتا زلغاری،عتیق بزدار،سید عبدالروف،قاری عبدالحمید کھر،عبدالحیی چانڈیہ ،اکبر خان کھوسہ ،سید طاہر مشہدی ،عابد میرانی ،سید عباس شاہ،عبدالقیوم جانگلہ ،سرور ریاض سید قصور عباس نے خطاب کیا سید عامر مشہدی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات لوٹ مار ہے جس وجہ سے سریا ایک بار پھر مہنگا کر دیا گیاسید عامر مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی وسیب کوبجٹ میں بہت ہی کم حصہ دیا جاتا جو ریلیز ہونے سے پہلے واپس ہو جاتا ہے ہم سرائیکی وسیب سے ہونیوالی حق تلفیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔