نشتر کے ڈاکٹروں اور یونیورسٹی انتظامیہ کی سوشل میڈیا پر سرد جنگ جاری ‘ الزامات کی بوچھاڑ

نشتر کے ڈاکٹروں اور یونیورسٹی انتظامیہ کی سوشل میڈیا پر سرد جنگ جاری ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ پاکستان) نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ڈاکٹروں کی تنظیم اور میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر جاری سرد جنگ دن بدن شدت اختیار (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
کرتی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ڈاکٹروں کی طرف سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور چیف وارڈن پر الزامات لگائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر خلاف قانون پرائیویٹ پریکٹس کرنے کے بھی الزامات ہیں۔ ڈاکٹروں نے الزام لگائے ہیں کہ نشتر کے سینئر ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر توجہ کے باعث ہسپتال میں مریض ذلیل ہو رہے ہیں۔ ایک ایک بستر پر 22492 مریضوں اور 42494 بچوں کو داخل کر کے علاج کیا جا رہا ہے۔
بوچھاڑ