بجٹ میں پھر قوم کو وعدوں پر بہلایا گیا‘ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

بجٹ میں پھر قوم کو وعدوں پر بہلایا گیا‘ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہیہ غریب دشمن بجٹ ہے جس میں غریبوں کو کوئی رعایت اور سہولت (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

نہیں دی گئی ۔بلکہ سریا اور سیمنٹ مہنگی کرکے غریبوں سے چھت بھی چھین لی گئی ہے غریب کسانوں کو رعایت دینے کے بجائے ان پر ڈنڈے برسا کر ان کو مطالبہ کرنے کے جمہوری حق سے بھی محروم کیا جارہا ہے اشیائے خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں غریب کے لئے دال روٹی بھی مشکل ہوگئی ہے مہنگائی اور بے روزگاری کو قابو کرنے کے لئے اس بجٹ میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا بلکہ 500ارب کے نئے ٹیکسز اور 565مصنوعات پر ریگولیٹری کے اضافہ سے مہنگائی میں ہو شربا اضافہ کردیاہے ۔بجلی اور توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے تمام وعدے ہوا ہو گئے ہیں اس بجٹ میں پھر وعدوں پر قوم کو بہلا یا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر