دانش سکول کا قیام منکیرہ کے عوام کیلئے تحفہ ہے‘ غضنفر عباس چھینہ

دانش سکول کا قیام منکیرہ کے عوام کیلئے تحفہ ہے‘ غضنفر عباس چھینہ

حیدرآبادتھل ( نمائندہ پاکستان)منکیرہ دانش سکول پر جلد تیزرفتاری سے کام ہوگا، اپنے حلقہ کے لوگوں کو معیار زندگی بدل دوں گا ،جب بھی تبدیلی آتی ہے تعلیم سے ہی آتی ہے ، دانش سکول کا قیام علاقہ کے عوام کے لیے تحفہ ہے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی ملک غضنفر عباس چھینہ(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

نے ایک بیا ن میں کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمار اعلاقہ تعلیمی پسماندگی کے باعث بہت پیچھے جس سے میں اقتدار میں آیا ہوں میں نے تعلیم کے لیے دن رات کوشش کی ہے میں نے سوچا کہ ہمار اعلاقہ کے بچوں کو اپر پنجاب جیسی سہولیات میسر ہوں اگر تعلیم ہوگی تو سب وسائل خو د بخود میسر ہو جائیں گے ،اور تعلیم سے تبدیلی ممکن اب میڈیکل کالج کے لیے بھی وزیر اعلی پنجاب نے فنڈز کا وعدہ کیا ہے جس سے واضح ہورہا ہے کہ ہمار گروپ بھکر کو تعلیمی لحاظ سے آگے دیکھنا چاہتاہے ۔

غضنفر عباس چھینہ

مزید : ملتان صفحہ آخر