صوبائی وزراء پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں:میاں جمشید

صوبائی وزراء پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں:میاں جمشید

پشاور (سٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی میاں جمشید الدین کاکاخیل نے قاضی آصف لقمان کی صوبائی وزراء پر کرپشن کی الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کرپشن کے روک تھام کے لئے جو حکمت عملی تشکیل دی ہے اس کے تحت کسی صوبائی وزیر ، ممبران اسمبلی یا پارٹی کے ذمہ داروں میں سے کسی کو بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بلاجھجک کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے جس کے ثبوت ماضی میں صوبائی حکومت کا اپنے پارٹی وزیر کے خلاف کارروائی ہے ۔ انہوں نے وزراء پر کرپشن کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کھلم کھلا کہہ دیا ہے کہ اگر کسی کے پاس صوبائی وزراء ، ممبران اسمبلی یا اس کا تعلق پی ٹی آئی سے ہو کرپشن ثابت ہو تو وہ جلد از جلد سامننے لایا جائے تاکہ صوبائی حکومت فوری طور پر اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائے ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کسی بھی قسم کے بدعنوانی میں مرتکب ہونے والے کی حمایت کبھی نہیں کرتے ۔ انہوں نے بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر کسی کا سیاسی مستقبل خطرے سے دوچار ہو تو وہ دوسروں پر بے جا الزامات کا سہارا نہ لیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر