قوم پرست جماعتوں نے ہمیشہ پختونوں کا سودا کیا:شاہد آفریدی

قوم پرست جماعتوں نے ہمیشہ پختونوں کا سودا کیا:شاہد آفریدی

بخشالی( نمائندہ پاکستان) پختون قوم پرست پارٹیوں نے ہمیشہ پختونوں کے مفادات کا سودہ کیا ہے ،خان اور نواب کس طرح غریبوں کے مسائل سے واقف ہو سکتے ہیں ،قومی وطن پارٹی کا منشور پختون کلچر اور پختونوں کی ترقی سے عبارت ہے ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی کے ڈسٹرکٹ ارگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین شاہد خان آفریدی نے گجرات میں قومی وطن پارٹی کے رہنماء انجنیئر یوسف زمان کے حجرے پر ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں حسن خان ایڈوکیٹ،اعجاز خان ،بشیر خان مسلم جان شاہ سید ،بلال کے علاوہ پی کے تیس کے مختلف علاقواں کے پارٹی کارکنان اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے ڈسٹرکٹ ارگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین شاہد خان آفریدی نے کہا کہ قومی وطن پارٹی غریبوں کی آواز بن کر پورے صوبے میں بہت تیزی کے ساتھ ابھر رہی ہے کیونکہ قومی وطن پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کے آواز اٹھائی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا منشور بھی یہی ہے کہ پختون کاز اور پختون ترقی ومفادات کی سیاست کی جائے کیونکہ پنجاب میں چالیس اور پچاس ارب کے میگاہ پراجیکٹ صرف چھ چھ ماہ میں مکمل ہو جاتے ہیں جبکہ خیبر پختون خوا کے چھوٹے چھوٹے منصوبے بھی کئی کئی سالوں تک مکمل نہیں کئے جاتے ایسے میں کس طرح ترقی کا پہیہ آگے بڑے گا انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب احمد خان شیرپاوٗ اور سکند ر شیر پاوٗ مہذب اور پاکیزہ سیاست کرتے ہیں ان کے تقریروں میں دشنام طرازی ہوتی ہے نہ گالم گلوچ بلکہ ان اکابرین کا محور سیاست غریب اور پسے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت صوبے کے حقوق کا حصول اور امن وامان لئے بھر پور جدوجہد کرنا ہے اس کے مقابلے میں ہماری دوسری سیاسی پارٹیوں نے صوبے کے حقوق کے نام پر ہمیشہ پختون مفادات کا سودہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ دیگر پارٹیاں شخصیات کے نام پر سیاست کرتی ہے کسی کا نعرہ ہے باچا خانہ پکار دہ کسی کا نعرہ ہے عمران خانی پکار دہ کوئی مذہب کے نام پر اپنی سیاسی دکان چمکا رہے ہیں لیکن ان پارٹیوں نے کسی نے بھی یہاں سے غربت مہنگائی ،بے روز گاری ،معاشی زبوں خالی اور بد امنی کو جلا وطن نہیں کیا ایسے دگر گوں حالات کے پس منظر میں عوام کی نظریں قومی وطن پارٹی کی قیادت پر لگی ہیں اور آئندہ قومی انتخابات میں صوبہ بھر میں جیت قومی وطن پارٹی کی ہوگی آخر میں قومی وطن پارٹی کے رہنما انجنیئر یوسف زمان نے مہمان خصوصی اور تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر