جندول‘ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ

جندول‘ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ

جندول(نمائندہ پاکستان) صوبائی حکومت کے دعویں دھرے کے دھرے رہ گئے ، جندول کے دونوں تحصیلوں ثمرباغ اور منڈا میں گوشت کے بعد سبزیوں فروٹ اور دیگر سودا سلف کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ، پرائس کنٹرول کمیٹی کا کردار بھی نہ ہونے کے برابر ، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے پہلے صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں اجناس اور سودا سلف کی قیمتوں میں استحکام کیلئے منصوبہ بندی اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کیا تھا جس سے امید پیدا ہوئی تھی کہ اس سال رمضان کے مہینہ میں مہنگائی نہیں ہوگی مگر رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی ضروریات زندگی کے اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور گوشت کی قیمت 280سے 350آلوں کی قیمت 20سے 40اس طرح دیگر سبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں میں کئی گنہ اضافہ ہوا جبکہ پابندی کے باوجود بازاروں میں توڑے گوشت اور زیادہ کیچڑیوں کا قیمہ 500روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ برف کی قیمت میں بھی چار گنہ اضافہ کیا گیا ہے ، مقامی لوگوں کے مطابق رائس کنٹرول کمیٹی کا کوئی کارندہ یا لوکل انتظامیہ کا کوئی افسر بازار میں قیمتیں اور نرخنامے چیک کرنے نہیں نکلتے جس کی وجہ سے گرانفروش بلا خوف و خطر من مانے نرخ لگاتے ہیں اور اگر کہیں کوئی گاہک قیمت زیادہ ہونے کا شکوہ کرتا ہے تو دکاندار اس پر سودا فروخت کرنے سے انکار کر دیتا ہے ، مقامی لوگوں کے مطابق گذشتہ سال سابق اسسٹنٹ کمشنر رضوان سدوزئی نے مہنگافروشوں کا قبلہ درست کیا تھا اور کئی زیادتی خوروں پر زیادہ جرمانے عائد کر دینے سمیت انہیں جیل بھی بھیج دیا تھا تب جاکر ان کا قبلہ درست ہوا تھا تاہم جلد ہی سیاسی اثر و رسوخ پر ان کا تبادلہ ہوا ،مقامی لوگوں نے موجود افسران سے اسی طرح کے کاروائیوں کا مطالبہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر