مصنوعی پانی بحران پر ڈپٹی کمشنر برکت اللہ خان مروت ان ایکشن ہیڈزام کا دورہ
ٹانک(نمائندہ خصوصی) تحصیل حکومت کی جانب سے مصنو عی پانی بحران پر ڈپٹی کمشنر برکت اللہ خان مروت کا ایکشن ،ہیڈ زام کادورہ ، پانی کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹیں توڑ دیں گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ اور محکمہ ابپاشی کی جانب سے پیدا کئے گئے خود ساختہ پانی بحران کے باعث ضلع بھر میں کربلا کا سماں ہے جبکہ شہری بوند بوند کو ترس رہے ہیں جس پر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر برکت اللہ مروت نے پانی بحران کے حوالے سے شائع ہونے والے خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے ٹانک ہیڈ زام کا اچانک دورہ کر کے پانی کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹیں دور کیں اور زرعی اراضیات کی سیرابی کیلئے لگائے گئے غیر قانونی بند لیویز اہلکاروں کے ذریعے توڑ کر ٹانک شہر کیلئے پینے کے پانی کی سپلائی بحال کردی اور پانی چوری میں ملوث 18 افرادکے خلاف مقدمات درج کر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔