ضلع ممبر ملک ماجد کی قیادت میں وفد کی مولانا لطف الرحمن سے ملاقات

ضلع ممبر ملک ماجد کی قیادت میں وفد کی مولانا لطف الرحمن سے ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخواہ اسمبلی مولانا لطف الرحمن نے ضلع ممبر ملک عبدالماجد دھپ کی قیادت میں ملنے والے علاقے کے معززین کے وفد کو فتح روڈ اور مین گلی فتح شہر سے قبرستان تک کی تعمیر کیلئے ڈھائی کروڑ روپے کی فنڈز منظور کرنے اور ان دونوں منصوبوں پر عید کے فوراً بعد کام کے آغاز کی خوشخبری سناد ی ،ضلع ممبر عبدالماجد دھپ کا علاقے کے میگاپراجیکٹ کے فنڈز منظور کرنے اور کام کے فوری آغاز پر مولانا لطف الرحمن کو خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخواہ اسمبلی مولانا لطف الرحمن نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام علاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے ضلع بھر اور بالخصوص تحصیل پروآ میں جتنے ترقیاتی کام جمعیت علماء اسلام نے کئے اس کی نظیر نہیں ملتی فتح روڈ اور مین گلی فتح شہر تا قبرستان تک کیلئے ڈھائی کروڑ روپے کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں اور کام کیلئے ٹینڈرز بھی لگ چکے ہیں انشاء اللہ ماہ رمضان المبارک کے بعد ان دونوں منصوبوں پر کام کا افتتاح ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ممبر زندانی ملک عبدالماجد دھپ کی قیادت میں ملنے والے معززین علاقے کے وفد سے کیا ۔ ضلع ممبر عبدالماجد دھپ نے مولانا لطف الرحمن کو بتایا کہ فتح روڈ مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے جبکہ مین گلی فتح شہر تا قبرستان تک تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے بھی لوگوں کیلئے ازیت کا باعث بن رہی ہے لہٰذا ان دونوں منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جائے جس پر مولانا لطف الرحمن نے کہا کہ ہم نے علاقے میں بلاتفریق ریکارڈ ترقیاتی کام کئے یہی وجہ ہے کہ مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام مسائل حل کریں گے اس موقع پر ضلع ممبر ملک عبدالماجد دھپ نے ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی لینے پر مولانا لطف الرحمن کا علاقے کے معززین کی طرف سے شکریہ ادا کیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر