مختلف ناموں سے من گھڑت درخواستیں دینے کے جرم میں پرتنگ پریس مالک گرفتار

مختلف ناموں سے من گھڑت درخواستیں دینے کے جرم میں پرتنگ پریس مالک گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر) تخت بھائی پولیس نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے پرنسپل کے خلاف مختلف محکموں کو مختلف ناموں سے من گھڑت درخواستیں دینے کے جرم میں آباسین پرنٹنگ پریس کے مالک کو گرفتار کرکے سرکاری مہمان بنا دیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تخت بھائی کے پرنسپل خورشید کے خلاف مختلف سرکاری محکموں کو فرضی ناموں سے درخواستوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا تھا جن کی وجہ پرنسپل اور اس دوست و احباب سخت پریشان تھے سکول کے پرنسپل نے ڈی پی او مردان کو تحریری درخواست انکوائری کرانے کے لیے دی جس پر پولیس اور خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے دن رات کام کرکے مقامی پرنٹنگ پریس کے شعیب خان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دفعہ 420/428کے تحت مقدمہ درج کرکے سرکاری مہمان بنا دیا گیا