جماعت اسلامی کے ممبران راہ فرار اختیار کر رہے ہیں‘ بشیر خان

جماعت اسلامی کے ممبران راہ فرار اختیار کر رہے ہیں‘ بشیر خان

جندول(نمائندہ پاکستان) مسائل کا حل نکالنے میں ناکام جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی راہ فرار اختیار کرنے کیلئے پریس کانفرنس کر رہے ہیں ، گذشتہ انتخابات میں عوام سے لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج ختم کرنے کا وعدہ کر کے ووٹ حاصل کرنے والے مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق لاہور کے ہوکر رہ گئے ، مذدوروں کیساتھ کھیت میں گندم کی کٹائی کرنے ،بھٹی میں خشت بنانے یا روڈ پر پتھر کو کھاندا دیکر فیس بک پر فوٹو اپلوڈ کرنے پر ووٹ لینے کا دور گذر چکا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ضلعی صدر محمد بشیر خان نے میڈیاں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ جندول حلقہ PK95کے عوام باشعور ہیں اب وہ روایتی سیاست دانوں کے جھوٹے وعدوں میں آنے والے نہیں ،انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کا بحران ہے مگر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے آبائی تحصیل ثمرباغ میں بجلی بحران نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ممبران عوام سے بجلی مسائل ختم کرنے کا وعدہ بھی کرتے ہیں اور بے اختیار ہونے کا رونا بھی روتے ہیں ، انہوں نے کہا اگر ثمرباغ میں بجلی لوڈشیڈنگ صوبہ کے دیگر حصوں کے برابر کر دی جائے تو بھی عوام اعتراض نہیں کرینگے ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مشران ہر مثبت کام کا کریڈٹ خود لیتے ہیں ورنہ اگر ان کو عوامی مسائل حل کرنے میں دلچسپی ہوتی تو تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر لوڈ شیڈنگ کم وولٹیج اور بجلی کے انوکھے نمبر کا خاتمہ ممکن ہو جاتا ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی سیاست کا دارومدار بجلی اور ترقیاتی کاموں پر ہیں تاہم ان کے مشران گذشتہ پندرہ سال سے ایم ایم اے دور حکومت میں ہونے والے کاموں کو دہرا رہے ہیں ، انہوں نے کہا عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام جماعت کو آئندہ انتخابات میں عوامی غضب کا سامنا ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر