کشمیر میں ظلم، بھارت ہوش کے ناخن لے: مسرور نواز جھنگوی

کشمیر میں ظلم، بھارت ہوش کے ناخن لے: مسرور نواز جھنگوی

احمد پورسیال(نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

مولانامحمدمسرورنوازجھنگوی نے کہا کہ کنٹرول لائن کیخلاف ورزی ، بھار تی جارحیت اور سازشوں کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں شہدا کا خون را ئیگاں نہیں جائیگا۔شہدا کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں پوری قوم متحد ہو کر پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا، اڑی حملہ کی آڑ میں جنگی جنون، پھرسندھ طاس معاہدہ توڑنے کی بات کر کے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا کہ خطے میں قیام امن کیلئے مودی کتنا سنجیدہ ہے،کشمیروں کو حق خودداریت نہ دیکر جمہوریت کا علمبردار بے نقاب ہو گیاپاکستان کو غیر مستحکم کرنیوالے عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے بھارتی وزراء کے منفی بیانات کو مسترد کرتے ہیں اگر حماقت کی تو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی مسلح افوا ج، عوام منہ توڑ جواب دیگی دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج سمیت تمام سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں پیش کیں سپہ سالار جنرل را حیل شریف قوم کا فخر ہیں انکا ہر فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر