ڈیرہ‘ پولیس کی کارروائی‘ منشیات برآمد‘ ملزمان گرفتار

ڈیرہ‘ پولیس کی کارروائی‘ منشیات برآمد‘ ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) ٹاؤن پولیس نے مڈی روڈ پر کاروائی کے دوران 2افراد سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی ‘ کڑی خیسور پولیس نے اقدام قتل کیس کا اشتہاری ملزم دھر لیا ‘ صدر پولیس نے مقیم شاہ کے علاقہ میں کاروائی کے دوران بندوق ‘ رائفل اور پستول برآمد کر کے تین ملزمان گرفتار کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹاؤن پولیس نے ایس ایچ او کاشف ستار کی نگرانی میں مڈی روڈ پر امیر حیدر شاہ سکنہ ٹانک اڈا سے 130گرام ہیروئن جبکہ عبداللہ خان گنڈہ پور سکنہ ظفر آباد سے 120گرام ہیروئن برآمد کر کے دونوں ملزمان گرفتار کرلئے‘ کڑی خیسور پولیس نے 16اپریل 2017کے اقدام قتل کیس کے اشتہار ملزم انیس عباس کو ناکہ بندی کے دوران گرفتار کر لیا ‘ صدر پولیس نے مقیم شاہ کے علاقہ میں اللہ وسایا ‘ حاجی صاحب ‘غلام علی اور سعد اللہ کو گرفتار کر کے ان سے ایک پستول ‘ایک رائفل ‘ ایک بندوق اور 29کارتوس برآمد کر لئے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر