عوام کو درپیش مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہیں‘ عدنان ایڈووکیٹ

عوام کو درپیش مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہیں‘ عدنان ایڈووکیٹ

ٹانک(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹانک کے پریس سیکرٹری عدنان عزیز ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام آئندہ انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ پیراشوٹ قیادت کے بجائے ٹانک کے باشندے ولی خان ایڈوکیٹ کو دیں کیونکہ ٹانک عوام کو درپیش مسائل سے اچھی طرح اگاہ ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ٹانک عوام پرڈیرہ سے مسلط کردہ قیادت کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔انہوں نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے پھر زور مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ ٹانک کے سکونتی باشندے کو دی جائے تاکہ ٹانک کو درپیش مسا ئل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوسکیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر