ملگری وکیلان تحصیل تخت بھائی کااجلاس

ملگری وکیلان تحصیل تخت بھائی کااجلاس

تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر ) ملگری وکیلان تحصیل تخت بھائی کا ایک اجلاس زیر صدارت محمد اسحاق خان ایڈوکیٹ منعقد ہوا جس میں ملگری وکیلان نے کثیر تعداد میں شرکت کی منقعدہ اجلاس میں بنک اف خیبر پختو نخوا کے ڈائریکٹرز کے خلاف وزیر خزانہ کے بنک کے معملات میں بے جا مداخلت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر بنک ایک قومی مالیاتی ادارہ ہے جس کو وزیر خزانہ اپنی ذاتی مفاداور آنا کے لیے دیوالیہ اور تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں وزیر موصوف اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصدکے حصول کے لیے من گھڑت اخباری بیانات دے کر خیبر بنک کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے خیبر بنک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اور جماعت اسلامی حسب سابق منفی سیاست پر اتر ائی ہیں جس کی اسلاملک لائرز فورم کے بعض وکلاء کا حالیہ بنانات منہ بولتا ثبوت ہیں ملگری وکیلان اس قسم بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیونکہ اس بیان سے تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کا وقار مجروح ہوا ہے کیونکہ معاشرے اور حاص کر وکلاء کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت اور ارباب اختیار کے غلط ،غیر قانونی ،غیر ائینی اور غیر اخلاقی اقدامات کی نشاندہی کرکے قومی اور ملکی مفادات کا تحفظ کریں انہوں نے کہا کہ تخت بھائی بار کے صدر قمر زمان خان ایڈوکیٹ کی خدمات بار ،جمہوریت اور وکلاء کے لیے کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں اور انہوں نے تمام عمر وکلاء کی خدمت اور عوام کے فلاح وبہبود کے لیے وقف کر رکھی ہے ان کے خلاف بیاب بازی پورے وکلاء برادری کے خلاف ہو گی انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان سے اپیل کی کہ خیبر بنک کو تباہی سے بچایا جائے اور جو لوگ یہ قومی ادارہ تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کا راستہ روکنا صوبائی حکومت کا فرض بنتا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر