بجٹ نے عوام پر سکتہ طاری کردیا: جہانگیر ترین

بجٹ نے عوام پر سکتہ طاری کردیا: جہانگیر ترین

ملتان(سپیشل رپورٹر )تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عوام دشمن بجٹ نے غریب عوام پر سکتے کی سی کیفیت پیدا کر دی ہے اور ڈھول کی تھاپ پر ڈھنڈورہ پیٹنے والے بجٹ عوام ریلیف کا راگ الاپ رہے ہیں عام انتخابات میں خواتین کو ترجیح دیں گے اسی لئے ضروری ہے کہ پارٹی خواتین الیکشن کی تیاری شروع کر دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاکوانی بھی موجود تھے جہانگیرترین نے اسحق خاکوانی کو اس موقع پر ہدایت کی کہ وہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خواتین کی جلد از جلد تنٖظیم سازی مکمل کی جائے تاکہ متحرک خواتین کو الیکشن میں لایا جائے جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح تحریک انصاف 2018کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی عوام کو چاہیئے کہ وہ بار ی باری کی سیاست کرنے والی لوٹ مار کی حامل جماعتوں کا اپنے قیمتی ووٹ سے احتساب کریں تب ہی ملک ترقی و خوشحالی کے دور کی طرف گامزن ہو سکتا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر