محکمہ ایریگیشن کیخلاف دئیے گئے بیانات من گھڑت ہیں‘ ربنواز خٹک

محکمہ ایریگیشن کیخلاف دئیے گئے بیانات من گھڑت ہیں‘ ربنواز خٹک

شیرگڑھ (نامہ نگار)محکمہ ایریگیشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی جنرل سیکرٹری رب نواز خٹک ملاکنڈ درگئی میں منعقد ہوا جس میں،تیمرگرہ ایریگیشن کے صدر ظفر خان اور سوات سرکل ایریگیشن کے چئیر مین میاں جان حضرت باچہ نے خطاب کیا اس ا س موقع پر پریس سیکر ٹری غفران علی بھی موجود تھے جلاس میں فیصلہ ہوا کہ ایریگشن ڈویژن ملاکنڈ کے خلاف جو پروپیگنڈہ اور غلط بیانی کی گئی ہے اور جو بیانات دئیے ہے وہ سارے غلط فہمی پر مبنی تھے اور ملاکنڈ ایریگیشن ڈویژن کے یونین صدر محمد نبی خود اس غلطی کو تسلیم کیا ہے جنرل سیکرٹری نے انکو یونین کے عہدوں سے برطرف کردیا ہے اور نگران کابینہ تشکیل دیا ہے اور یونین کے روبرو یہ عہد کیا کہ آئندہ کیلئے اپنے افسران کا احترام کرینگے اور نہ ہی غلط بیانی اور نہ ہی یونین کے کسی قسم کے عہدے میں حصہ لیں گے اور نئے صدر اجمل خان پر پورا اعتماد اور تعاون کرینگے محکمہ ایریگیشن ملاکنڈ ڈویژن کے پریس سیکرٹری غفران علی کے مطابق جو تبادلے محکمہ ایریگیشن میں ہوئے ہے وہ جرگہ مشران کے مطابق فیصلے میں ہوئے ہے اور ہم ایکسین ملاکنڈ ڈویژن پر پورا اعتماد کرتے ہے کیونکہ وہ ایک ایماندار اور فرض شناس افیسر ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر