حجرہ ہماری ثقافت کا بنیادی عنصر ہے‘ لیاقت علی

حجرہ ہماری ثقافت کا بنیادی عنصر ہے‘ لیاقت علی

چارسدہ (بیورو رپورٹ) حجرہ اور حجرہ محفل ہمارے ثقافت کا بنیادی عنصر ہے ۔ لیا قت علی خان ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹو ریٹ آف کلچر خیبر پختونخوا کے تحت حجر محفل کا انعقاد گندھار آرگنائزیشن فار چینج اینڈ ڈویویلپمنٹ ر چ چارسدہ کے زیر اہتمام تحصیل کونسلر لیا قت علی خان کے حجرہ چوپال میں منعقد ہوا۔ حجرہ محفل میں مقامی فنکاروں نے فوک میوزک کے ذریعے شرکارء نے فنکاروں کو داد تحسین پیش کی ۔ پر وگرام میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر گندھار تنظیم کے نمائندے مصباح الدین نے رچ پر و گرام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ۔ تحصیل کونسلر لیاقت علی خان نے اظہار خیال کر تے ہوئے حجرہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حجرہ پختون ثقافت کا اہم جز ہے ۔ حجرہ محفل کی حیثیت بھی اہمیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے حکومت خیبر پختونخوا کے پر و گرام حجرہ اور حجرہ محفل کو سراہا اور کہا کہ حجرہ سے نئی نسل کو اپنے ثقافتی اور اقدار کا علم ہو تا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر