مالی سال 2016-17 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ٹیلی کام شعبہ کو 234.9ارب روپے کی آمدنی ہوئی

مالی سال 2016-17 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ٹیلی کام شعبہ کو 234.9ارب روپے کی آمدنی ہوئی

ملتان(جنرل رپورٹر) رواں مالی سال 2016-17ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کو 234.9ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ ٹیلی کام کے شعبہ میں جدید اور نئی خدمات کو متعارف کروانے کے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

بعد حکومتی آمدنی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ تھری اور فور جی سروسز کے آغاز سے ملک میں موبائل فون کے صارفین کو خدمات کی فراہمی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حکومتی آمدنی بھی بڑھی ہے ۔ اسی طرح ٹیلی کام کے شعبہ کی آمدنی میں ہونے والے نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں مختلف ٹیکسز ، ڈیوٹیوں اور فیس وغیرہ کی مد میں حکومت کو 53.76ارب روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں ۔

آمدنی

مزید : ملتان صفحہ آخر