جندول‘ درجنوں افراد جے آئی سے مستعفی‘ پی ٹی آئی میں شامل

جندول‘ درجنوں افراد جے آئی سے مستعفی‘ پی ٹی آئی میں شامل

جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل ثمرباغ حلقہPK95میں درجنوں افراد نے جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، نئے شامل ہونے والوں میں جماعت اسلامی کے مقامی امیر کا بیٹا جنرل کونسلر کا بھائی اور رکن جماعت اسلامی کا بیٹا بھی شامل ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گاوں گنڈھیری میں تحصیل کونسلر و رہنماء تحریک انصاف ڈاکٹر سربلند خان کی سربراہی میں شمولیتی تقریب منعقد ہوا جس میں سمیع اللہ ، عبد الشکور ،مطیع اللہ، حمید اللہ ،حاجی فضل وہاب ،رکن جماعت اسلامی کے بیٹے شاہ فیصل ،مقامی امیر کے بھائی سجاد اللہ ،جنرل کونسلر کے بیٹے اعجاز اللہ شاہ فیصل ،ڈاکٹر مختیار وغیرہ نے درجنوں ساتھیوں اور خاندانوں سمیت جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ضلعی صدر محمد بشیر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب ممبران آئندہ انتخابات میں شکست سے بچنے کیلئے ایسے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں جن پر کام شروع کرنا بھی ان کے بس کی بات نہیں انہوں نے کہا کہ جندول گریڈ سٹیشن کا دس مرتبہ سے زیادہ افتتاح ہوا ایکسپریس لائن کا بھی بار بار افتتاح ہوا مگر عملی کام ممکن نہ ہو سکا انہوں نے کہا کہ جس طرح اعلان کے فوری بعد کوٹو ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر کام تیزی کیساتھ شروع کیا گیا اسی طرح گریڈ سٹیشن ، جندول تا براول شاہراہ اور ایکسپریس لائن کا کام بھی آئندہ انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد ہم کرینگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر