بی اے‘ بی ایس سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائیگا
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)گومل یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد صدیق کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بی اے۔ بی ایس سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کل 29 مئی کو کیا جائے گا اعلامیہ کے مطابق سٹی کیمپس میں قائم شعبہ امتحانات کے فسیلی ٹیشن سنٹر سے صبح ساڑھے آٹھ بجے خواہشمند افراد امتحانی گزٹ حاصل کر سکیں گے