محکمہ ایریگیشن کے اہلکار مچھلیوں کی بیماری کے سلسلے میں پورن پہنچ گئے

محکمہ ایریگیشن کے اہلکار مچھلیوں کی بیماری کے سلسلے میں پورن پہنچ گئے

پورن(نامہ نگار)مقامی اخبارات کی خبر پر ایکشن محکمہ ماہی گیری کے اہلکاران مچھلیوں کے بیماری معلوم کرنے پورن پہنچ گئے پورن کے مختلف خوڑوں کا دورہ کیا بیماری معلوم کرنے کیلئے مچھلی اور پانی ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیج دئے تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر محب اللہ خان اور صوبائی ڈائرکٹر محمد دیار خان کے خصوصی ہدایات پر ماہی گیری کے ڈسٹرکٹ آفیسر شانگلہ جعفر یحییٰ نے ٹیم کے ہمرا مچھلیوں کی بیماری معلوم کرنے پورن کے خوڑوں کو پہنچ گئے اور مختلف خوڑوں سے پانی اور مچھلیاں ٹیسٹ کیلئے بھیج دئے انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو اس بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خوڑوں میں مچھلیوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ پانی کی کمی اور ٹیمپریچر بہت زیادہ ہونا ہیں جس کیوجہ سے مچھلیاں گرمی کا زور برداشت نہ کرتے ہوئے مرجھاتے ہیں جبکہ خوڑوں میں انتہائی گندگی کیوجہ سے بھی مچھلیوں کی اموات واقع ہوسکتی ہیں انہوں نے کہاکہ دورے کے دوران ہم نے خوڑوں کے کچھ حصوں پر انتہائی گندگی ،پلاسٹک وغیرہ کو دیکھا جو کہ مچھلیوں کی نسل کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ شانگلہ اور عوام سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل کردی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر