پشاور کے شہری علاقوں میں گیس غائب
پشاور(کرائمز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما و نائب ناظم ملک اصغر خلیل نے کہا ہے کہ خالصہII خالد بن ولید کالونی‘مدثر ٹاؤن میں شدید گرمی کے موسم میں اورخصوصا رمضان المبارک میں سوئی گیس لوڈ مینجمنٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں گیس بالکل غائب ہو گئی ہے‘ گزشتہ کئی دنوں سے عوام عذاب میں مبتلا ہیں‘ جس سے خواتین کوسحری او رافطاری کے وقت کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ‘ جبکہ عوام مجبوراً لکڑیاں اورفان گیس استعمال کر رہے ہیں‘ انہوں نے کہا ہے کہ فوری طور پرمسئلہ حل نہ ہوا تو ہم پی ٹی آئی کے خالصہIIکے ورکرز ‘ عہدیداروں اور عوام سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کریں گے۔