تمباکو سی او پی سروے مسترد کر تے ہیں‘ اعظم خان

تمباکو سی او پی سروے مسترد کر تے ہیں‘ اعظم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورو رپورٹ) کاشتکار کوارڈنیشن کونسل کے پی کے کے صوبائی صدر محمد اعظم خان ، پریس سیکرٹری محمد علی ڈاگئی وال نے تمباکو سی او پی سروے 2016کو مسترد کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سال 2017کے لئے کم از کم ریٹ 250روپے مقرر کی جائے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح بہت بڑھ چکی ہے جب کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں پی ٹی بی نے صرف تیرہ فی صد اضافہ تجویز کیا ہے جب کہ اوسط پیداوار فی ہیکڑ 3660کلو گرام دھوکہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اوسط پیداوار 2700کلو گرام فی ہیکڑ سے زیاد نہیں ہے اگر کاشتکاروں کو مناسب دام نہ ملے تو اس سال کاشتکار احتجاج پر مجبو ہو نگے۔ انہوں نے مرکزی و صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ ٹیکس کی رقم کو تمباکو کی پیداوار کی اضلاع پر کم ا ز کم 10فی صدخرچ کیا جائے#