مساجد نمازیوں سے بھر گئیں‘ روزہ داروں نے پورا دن عبادات کرتے گزارا

مساجد نمازیوں سے بھر گئیں‘ روزہ داروں نے پورا دن عبادات کرتے گزارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) ماہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ کے دن مساجد نمازیوں سے بھر گئی ، ہر نماز میں نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کی وجہ سے مساجد کے ہال اور صحن نمازیوں سے کھچا کھچ بھر گئے جس میں چھوٹی بچوں کی بھی بڑی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
تعداد موجود تھی جبکہ شہر کی میں مساجد کے علاوہ مختلف مقامات پر نماز تراویح ادا کرنے کے بھی انتظامات کئے گئے تھے شہر میں سخت گرمی کے باعث مساجد میں لگے اےئر کنڈیشن بھی چلادےئے ہیں جہاں دن بھر روزہ داروں اور نمازیوں نے قرآن مجید کی تلاوت اور عبادت میں گذارا ۔