ڈیرہ‘ محمد اقبال امیر پی پی کے ڈویژنل سینئر نائب صدر مقرر
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے صوبائی صدر خیبرپختونخواہ کی ہدایات پر پی پی پی کے ضلعی رہنما سردار ملک محمد اقبال ایسر کوپیپلزپارٹی ڈیرہ ڈویژنل کابینہ میں ڈویژنل سینئر نائب صدر کے عہدہ پر باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن کا اجراء کر دیا گیا ‘جیالوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ۔تفصیلات کے مطابق پی پی ڈیرہ ڈیژنل کی تنظیم سازی میں اب باضابطہ طور پرسردار ملک محمد اقبال ایسر کو ڈویژنل سینئر نائب صدر کے عہدہ کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن کا اجرا کر دیا گیا گزشتہ شپ پی پی کے ضلعی رہنما جن میں چوہدری رفیق ‘ چوہدری سعید محمد علی ‘ فضل الرحمن بلوچ ‘ اسلم رنگپوری باضابطہ نوٹیفکیشن کی کاپی ایسر ہاؤس لے آئے جہاں پر ان جیالوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پیپلزپارٹی ڈیرہ ہر لحاظ سے ملک اقبال ایسر کی رہنمائی میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کے سفر پر گامزن ہوگی اس سلسلہ میں ملک اقبال ایسر کو پی پی ڈویژن سطح پر اہم تنظیمی عہدہ ملنے پر جیالوں کی طرف سے مبارکبادی کا سلسلہ شروع ہے اور مبارکباد دینے والوں کا ایک بڑا تانتا باندھا ہوا ہے