بجٹ میں 400 ارب روپے کے ٹیکس‘ غریبوں کو ریلیف نہیں ملا‘ جمشید دستی

بجٹ میں 400 ارب روپے کے ٹیکس‘ غریبوں کو ریلیف نہیں ملا‘ جمشید دستی

کروڑ لعل عیسن (نمائندہ پاکستان)عوامی راج پارٹی کے سربراہ ایم این اے جمشید دستی نے کروڑ لعل عیسن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں غریبوں محنت کشوں کسانوں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو کوِئی ریلیف نہیں دیاگیا بلکہ 400ارب روپئے کے ٹیکس لگائے گئے ہیں ملک میں سرمایہ داروں جاگیرداروں کے ساتھ محنت کشوں مزدوروں اور کسانوں کے حقوق اور طبقاتی جنگ(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

لڑرہاہوں ملک میں 98فی صد سیاستدان ڈی سی ڈی پی او کرپٹ اور وقت کے فرعون بنے بیٹھے ہیں ایس ایچ او اپنے علاقوں کاڈاکو بنابیٹھا ہے مظلوم کو کوئی انصاف نہیں مل رہا انہوں نے کہا کہ بجٹ میں لیہ تونسہ پل کیلئے کہیں کوئی رقم نہیں نظر آئی وزیر اعظم نے کروڑ فتح پور چوک اعظم میں گیس دینے کااعلان کیا لیکن بجٹ میں کوئی رقم نہیں نہ ہی پائپ لائن شروع کی گئی ڈیموں کیلئے رقم موجود لیکن دریاخشک ہیں کسان کیلئے پانی نہیں ہسپتالوں کو حالت بگڑی ہوئی ہے ملتان کارڈیالوجی میں 9300سو دل کے مریض لائنوں میں کھڑے ہیں جبکہ نجکاری کے نام پر تعلیمی اوردیگر اداروں کو فروخت کیاجارہاہے بدنام سیاستدان جاگیردار اور بدنام سیاستدان کھر جیسے مردہ گھوڑے عمران خان کی پارٹی کی چھتری تلے جمع ہورہے ہیں ان سے انقلاب اور تبدیلی آئے گی مولانافضل الرحمان کے بارے کہا کہ میں ان کادل سے احترام کرتاہوں انہوں نے مزید کہا کہ عید کے بعد کروڑ میں طبقاتی جنگ کی خاطر اپنے مزدور بھائیوں کیلئے احتجاجی کیمپ لگاووں گا اور عوامی راج پارٹی کاپیغام پہنچاووں گا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ این اے 181سے الیکشن لڑوں گا اس موقعہ پر شہریوں سے مختصر خطاب بھی کیا پریس کانفرنس میں عوامی راج پارٹی کے سٹی صدر ریاض حسین نظامی ۔ ملک طارق کھیڑا صابر عطا اور دیگر بھی موجود تھے اس موقعہ پر ملک طارق کھیڑا نے بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ جمشید دستی ملک طارق کھیڑا کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے بہتیجے کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اورمغفرت کی دعاکی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر