میپکو سے تنازع‘ واسا کے کنکشن منقطع ‘ ڈی جی ایم ڈی اے نے مداخلت کرکے کنکشن بحال کرادیئے

میپکو سے تنازع‘ واسا کے کنکشن منقطع ‘ ڈی جی ایم ڈی اے نے مداخلت کرکے کنکشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( نمائندہ خصوصی )میپکو اور واسا کے درمیان کروڑوں روپے کے بقایا جاتا کا تنازعہ گزشتہ 6ماہ سے چلا آرہا ہے اس دوران میپکو نے واسا کے ڈسپوزل اسٹیشنز کے کنکشن بھی (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

منقطع کرلئے بعدازاں اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے فوری طور پر مداخلت کرکے کنکشن بحال کرادئیے اور دونوں اداروں کے درمیان حساب فہمید کا کام شروع کردیا ۔ اس مرتبہ جب میپکو کی جانب سے واسا کے ڈسپوزل اسٹیشن کے کنکشن کاٹے گئے تو موجودہ کمشنر وڈی جی ایم ڈی اے بلال بٹ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ۔ انہیں صورتحال کی سنگینی تک احساس تک نہ ہوا جس کیوجہ سے ایک سیورمین دو اداروں کے درمیان لڑائی کی بھینٹ چڑھ گیا اور ایک ہنستا بستا خاندان اجڑ گیا ۔ میپکو نے صورتحال کا اندازہ ہونے پر واسا کے ڈسپوزل اسٹیشن کے کنکشن تو بحال کردئیے لیکن کمشنر ملتان وڈی ایم ڈی اے بلال بٹ اپنے ماتحت کے خاندان پر نازل ہونے والی قیامت سے تاحال بے خبر ہیں ۔، اس وقت ان کا سب سے زیادہ فوکس رمضان بازار ہیں ۔ جہاں شہریوں کو سستی چیزیں ملنے کے دعوے کیے جارہے ہیں ۔