14 سالہ لڑکا دریائے چناب میں ڈوب گیا‘ نعش نہ ملی
ملتان(کرائم رپورٹر)دریائے چناب میں 14سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ شجاعباد کے علاقہ موضع لبیجا میں 14سالہ نوید ولد عبدالرحمان دوستوں کے ہمراہ (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )
نہانے گیا،اس دوران ڈوب گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے،اور نوید کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا تاہم اس کی نعش نہ ملی۔