جھگڑے کے دوران زخمی ہونیوالی خاتون 2 روز بعد دم توڑ گئی‘ ورثاء کا نعش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ

جھگڑے کے دوران زخمی ہونیوالی خاتون 2 روز بعد دم توڑ گئی‘ ورثاء کا نعش رکھ کر ...

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)دو روز قبل لڑائی کے دوران زخمی خاتون چل بسی واقعات کے مطابق نواحی گاؤں575میں (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

لڑائی ہوئی تو نیامت بی بی دختر عطاء محمد شدیدزخمی ہو گئی تو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا مگر گزشتہ روزصبح سویرے وفات پا گئی جس پر کئی گھنٹے گزر جا نے کے با وجود پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا تو ورثاء نے نعش ڈی پی او آفس کے سا منے رکھ کر ملتان روڈ بلاک کردیا جس پر پو لیس نے نعش اُٹھا کر عوام کو منتشر کیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جا کرپو سٹ مارٹم کروایا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر