پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا عملدرآمد بینچ حسین نواز کے تحفظات کی سماعت آج کرے گا، جے آئی ٹی میں شامل ایک افسر کی بیوی نے مسلم لیگ ن کے خلاف کیا کام کیا ؟حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا عملدرآمد بینچ حسین نواز کے تحفظات کی سماعت آج ...
پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا عملدرآمد بینچ حسین نواز کے تحفظات کی سماعت آج کرے گا، جے آئی ٹی میں شامل ایک افسر کی بیوی نے مسلم لیگ ن کے خلاف کیا کام کیا ؟حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کا عمل درآمد بینچ پاناما جے آئی ٹی کے ارکان پرحسین نواز کے تحفظات کی سماعت آج کرے گا۔ جے آئی ٹی نے گزشتہ روز حسین نواز سے تقریباً دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ حسین نواز بیان سے متعلق دستاویزات منگل کے روز جمع کرائیں گے۔وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے جے آئی ٹی کے دو ممبران پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا جن میں سے ایک ایس ای سی پی کے افسر بلال رسول ہیں جبکہ دوسرے افسر کا تعلق اسٹیٹ بینک سے ہے جن کا نام عامر عزیز ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق بلا ل رسول کے سابق گورنر میاں اظہر کے بھانجے ہیں جبکہ ان کی بیوی تحریک انصاف کی کارکن ہے جس نے سوشل میڈ یا پر مسلم لیگ ن کے خلاف مہم بھی چلائی تھی ۔

مزید خبریں :’اگر ایٹمی حملہ ہوجائے تو سب سے پہلے فوراً یہ کام کریں۔۔۔‘ ماہرین نے ایٹمی جنگ کی صورت میں جان بچانے کیلئے بہترین طریقہ بتادیا

مزید : قومی