سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان پہلی فلم میں سشانت سنگھ کی ہیروئن بنیں گیں

سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان پہلی فلم میں سشانت سنگھ کی ہیروئن بنیں گیں
سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان پہلی فلم میں سشانت سنگھ کی ہیروئن بنیں گیں

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ سارہ علی خان کے ہیرو کا نام بھی سامنے آگیا ، چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی اپنی پہلی فلم میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کےساتھ جلوہ گر ہوں گی ۔

بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان اپنی پہلی فلم ” کیدار ناتھ “ میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رومانوی کردار نبھاتی نظر آئیں گی ۔فلم کے ہدایتکار ابھیشیک کپور نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ۔

کافی عرصے سے بالی ووڈ میں سارہ خان کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ نامور ہدایت کار کرن جوہر کی فلم سٹوڈنٹ آف دی ائیر کے سیکویل میں ٹائیگر شروف کی ہیروئن بنیں گی لیکن اب یہ تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

مزید : تفریح