ن لیگ کی یوم تکبیر کی تقریب ، ڈاکٹر قدیر کا ذکر اور تصاویر دونوں غائب

ن لیگ کی یوم تکبیر کی تقریب ، ڈاکٹر قدیر کا ذکر اور تصاویر دونوں غائب
ن لیگ کی یوم تکبیر کی تقریب ، ڈاکٹر قدیر کا ذکر اور تصاویر دونوں غائب

  

لاہور (ویب ڈیسک) ) مسلم لیگ (ن) کی یوم تکبیر کی تقریب میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ذکر اور تصاویر دونوں غائب رہیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں ہونیوالے تقریب کے دوران (ن) لیگی قیادت کی تصاویر موجود تھیں اور مقررین بھی ان کا ذکر بھی کرتے رہے مگر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نہ تو ذکر کیا گیا اور نہ ہی تقریب کے دوران لگائی جانیوالی تصاویر و بینرز میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی کوئی تصویر موجود تھی ۔ 

ڈاکٹر عبدالقدیر کو اہمیت نہ دیئے جانے پر شہریوں نے افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کو انتظامیہ سے اس ضمن میں پوچھ گچھ کرنی چاہیے اور یقینی بنائیں کہ آئندہ ایسی حرکت کرنے کی کسی کو ہمت نہ ہو۔ 

مزید : لاہور