جعلی پیر نے خاتون سے سترہ تولے زیورات ہتھیالیے

جعلی پیر نے خاتون سے سترہ تولے زیورات ہتھیالیے

راولپنڈی(ویب ڈیسک) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں تعویز دینے والے شخص نے حواریوں کے ساتھ مل کر احمد آباد شکری روڈ کے خاندان کو سترہ تولے کے زیورات سے محروم کر دیا پولیس کے مطابق مسماة ب نے بتایا کہ خاوند اور بیٹے کے ہمراہ گھر پر موجود تھے کہ علی رضا، خرم شہزاد عرف کھومی، محمد اقبال ، مسماة ف ہمارے گھر آئے کیونکہ میں ان سے تعوزیر وغیرہ لیتی تھی مذکورہ نے کہا کہ آج ہمارے بزرگ بہت جلال میں ہیں اگر کچھ حاصل کرنا چاہتی ہو تو موقع ہے جس پر میں نے اپنے زیورات 17 تولے الگ الگ رومال میں باندھ کر ان کے حوالے کر دیئے جو اس پر دم کرنا شروع ہو گئے کچھ دیر کے بعد مذکورہ نے میرا زیور مجھے واپس کر دیا پھر اچانک میرے زیورات مجھ سے چھین لیے اور مجھے میرے خاوند ، بیٹے کو کمروں میں بند کر کے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ در ج کر لیا۔

مزید خبریں :فلسطین میں رمضان المبارک کے دوران طلاق دینے پر پابندی عائد کر دی گئی

مزید : راولپنڈی