بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کو میچ جتوانے والے نوجوان کھلاڑی کرکٹر بننے سے پہلے کیا کرنا چاہتے تھے؟ پاکستان کے نوجوان سٹار کھلاڑی کے بارے میں وہ بات جو کسی کو معلوم نہیں

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کو میچ جتوانے والے نوجوان کھلاڑی کرکٹر بننے سے ...
بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کو میچ جتوانے والے نوجوان کھلاڑی کرکٹر بننے سے پہلے کیا کرنا چاہتے تھے؟ پاکستان کے نوجوان سٹار کھلاڑی کے بارے میں وہ بات جو کسی کو معلوم نہیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیمپینز ٹرافی میں بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں 30 گیندوں پر 64 رنز بنا کر ”ہیرو“ بننے والے فہیم اشرف کرکٹ کے میدان میں آنے سے پہلے جنگ کے میدان میں جانے کے خواہش مند تھے اور وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کرنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ علیم ڈار داڑھی کیساتھ چیمپینز ٹرافی کے میچ میں امپائرنگ کیلئے آئے تو دنیا ان کا نیا روپ دیکھ کر دنگ رہ گئی، مگر مسلمانوں کے کس پسندیدہ ترین کھلاڑی نے انہیں ایسا کرنے کو کہا؟ نام جان کر آپ ہمیشہ اس کی عزت کریں گے

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں بنگلہ دیش کیخلاف وارم اپ میچ کے دوران صرف 30 گیندوں پر 64 سکور بنا کر پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلائی اور ایک ہی اننگز کھیل کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے جس کے بعد سوشل میڈیا سمیت ہر جانب ان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے گئے لیکن پاک فوج میں جان کر ملک کی خدمت کرنے کی خواہش سامنے آنے کے بعد ان کی عزت میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے اور پوری قوم ان کے مستقبل کیلئے دعاگو ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ دنیا کے سب سے مہنگے کھلاڑی کا عمرہ سے رمضان المبارک کا آغاز

زیادہ تر نوجوان مستقبل میں شہرت اور پیسے کے حصول کیلئے کرکٹ کا انتخاب کرتے ہیں مگر فہیم اشرف کے معاملے میں ایسا نہیں ہے کیونکہ وہ کرکٹ کو ملک کی خدمت کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ”کرکٹ میں میرا شوق واقعی 2007ءکا ٹی 20 ورلڈکپ دیکھنے پر پیدا ہوا جبکہ اس سے پہلے میں پاک فوج میں شامل ہونا چاہتا تھا کیونکہ اس طرح وطن عزیز کی خدمت کی خواہش پوری ہو سکتی تھی۔ میرے والد اور بھائی نے قانون کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے مگر میں ہمیشہ سے ہی اپنے ملک کیلئے کچھ بڑا کر کے دکھانا چاہتا تھا، اس لئے میں یہ فیصلہ کیا کہ کرکٹ ہی وہ راستہ ہے جو مجھے میری منزل تک پہنچا سکتا ہے۔“

مزید : کھیل