بول ٹی وی کے پروگرام میں جس شہری کی مرسڈیز نکلی وہ در اصل کون ہے ؟سوشل میڈ یا پر ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

بول ٹی وی کے پروگرام میں جس شہری کی مرسڈیز نکلی وہ در اصل کون ہے ؟سوشل میڈ یا ...
بول ٹی وی کے پروگرام میں جس شہری کی مرسڈیز نکلی وہ در اصل کون ہے ؟سوشل میڈ یا پر ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز نجی نیوز چینل بول ٹی وی کی رمضان المبارک کے موقع پر اسپیشل ٹرانسمیشن میں جواد نامی شہری مرسڈیز گاڑی نکل آ ئی جس پر وہ بے حد خوش ہے ۔اس اسپیشل ٹرانسمیشن کے بارے میں ایک سوشل میڈ یا صارف سید طلحہ احمد ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ جس جواد خان کی مرسڈیز نکلی ہے اس کا بھائی دانیال خان خود بول نیوز میں کام کر رہا ہے ۔اس نے بتا یا کہ جواد خان کے ایگزیکٹ کے تمام ملازمین سے تعلقات ہیں ،میرا خیال ہے کہ جواد خان خود بھی بول نیٹ ورک کا ہی حصہ ہے اور نیا ملازم ہے ۔سید طلحہ احمد ہاشمی نے عامی لیاقت سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ پری پلان شو ایسے کیسے چلے گا ؟۔اس نے کہا کہ ڈرامے بازی مت کرو ،جس کی مرسڈیز نکلی اس کے تاثرات سے پتہ چل رہا تھا کہ اسے پہلے ہی پتہ تھا ۔اس نے مزید کہا کہ اللہ ہی حافظ ہے آپ لوگوں کا ،بھائی آپ سے یہ امید نہیں تھی ۔

جواد خان کی تصویر

دانیال خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ جس میں واضح طورپر لکھا دیکھا جاسکتاہے کہ وہ بول کے ملازم ہیں۔

جواد خان اور دانیال خان کی اکھٹے تصویر

مزید خبریں :جعلی پیر نے خاتون سے سترہ تولے زیورات ہتھیالیے

مزید : ڈیلی بائیٹس