”موجودہ حالات میں کھیلنا ممکن نہیں “، بھارت نے پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا

”موجودہ حالات میں کھیلنا ممکن نہیں “، بھارت نے پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز ...
”موجودہ حالات میں کھیلنا ممکن نہیں “، بھارت نے پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ حکام کے دبئی میں مذاکرات جاری ہیں جو ایک بار پھر ناکام ہوتے نظر آرہے ہیں کیونکہ بھارت نے حالات کا بہانہ بنا کر پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سےدوبارہ  انکار کر دیا ہے ۔

بھارتی وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے ساتھ کھیلنا ممکن نہیں ۔مذاکرات کیلئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی دبئی میں موجود ہیں جنہوں نے پاکستان سے روانگی کے وقت کہا تھا کہ اگر بھارت نہ مانا تو معاملہ آئی سی سی کے سامنے لے جائیں گے۔

خیال رہے اس سے قبل بھی بھارت حالات کی خرابی کا بہانہ بنا کر پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کر چکا ہےتاہم اس حوالے سے پی سی بی حکام کی کاوشیں جاری ہیں اور آج کے مذاکرات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

مزید : کھیل /اہم خبریں