بھارت میں انوکھا واقعہ ، نوجوان کو شادی کیلئے اغواءکرنے پر دلہن کو گرفتار کر لیا گیا

بھارت میں انوکھا واقعہ ، نوجوان کو شادی کیلئے اغواءکرنے پر دلہن کو گرفتار کر ...
بھارت میں انوکھا واقعہ ، نوجوان کو شادی کیلئے اغواءکرنے پر دلہن کو گرفتار کر لیا گیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی پولیس نے نوجوان کو شادی کیلئے اغواءکرنے والی دلہن کو گرفتار کر لیا ۔ 

”گلف نیوز “ کے مطابق بھارتی ریاست بیہار میں پولیس نے نوجوان کو اغواءکر کے گن پوائنٹ پر نکاح کیلئے رضامند کرنے پر دلہن (پیلے کپڑوں میں موجود)  ، اس کے بھائی اور بہن سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کے رشتہ داروں نے ابہینے کمار کو اغواءکیا اور اور اپنے گھر لے جا کر نکاح پڑھوا دیا اور ابھی شادی جاری تھی کہ لڑکے کے اہل خانہ کو واقعے کے بارے پتہ چل گیا جنہوں نے پولیس کو آگاہ کر دیا ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب پولیس دلہن کے گھرپہنچی تو اس نے اپنے رشتہ داروں کیساتھ ملکر اہلکاروں پر حملہ کیا اور انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا جس کے بعد اضافی نفری کو طلب کر نا پڑا ۔

پولیس کے مطابق لڑکے کو اغواءکر کے زبردستی شادی کیلئے رضا مند کرنے پر دلہن ، اسکا بھائی اور بہن سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے کار سرکار میں مداخلت بھی کی اور لڑکے کو بچانے کیلئے جانے والے اہلکاروں پر تشدد کیا ۔

خیال رہے ریاست بیہار کے مختلف حصوں میں زبردستی کی شادی کا رواج عام ہے جہاں دلہن کے رشتہ دار اپنی پسند کے لڑکے کو اغواءکر کے جہیز دیے بغیر گن پوائنٹ پر نکاح پڑھواتے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی