تعمیراتی محکموں کو جاری ترقیاتی سکیمیں ہر حال میں 15جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

تعمیراتی محکموں کو جاری ترقیاتی سکیمیں ہر حال میں 15جون تک مکمل کرنے کی ہدایت
تعمیراتی محکموں کو جاری ترقیاتی سکیمیں ہر حال میں 15جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

  

فیصل آباد (اے پی پی )تمام تعمیراتی محکموں کو جاری ترقیاتی سکیمیں ہر حال میں 15جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات ، ہائی ویز ،بلڈنگز ، ٹی ایم ایز ، لوکل گورنمنٹ ، پی ڈبلیوڈی سمیت تمام ادارے فنڈز کی دستیابی کے باعث جاری ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں اور اس ضمن میں بلاجواز تاخیر سے گریز کیاجائے ورنہ متعلقہ افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے کہاہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کرنے والے محکموں کے افسران تعمیراتی شیڈول ترتیب دے کر روزانہ کی بنیاد پر اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں اور اس مقصد کیلئے وہ تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کرنے کی غرض سے تسلسل کے ساتھ موقع پر جاکرمعائنہ کریں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے اعلیٰ تعمیراتی معیار پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ ان کی پائیداری متاثر نہ ہو۔

مزید : رئیل سٹیٹ